Khushiyan Manao Bhaiyo (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

خوشیاں مناؤ بھائیو! سرکار آگئے

سب جھوم جھوم کر کہو سرکار آگئے

وہ غمزدوں کے حامی و غم خوار آگئے

وہ مسکراتے خلق کے سردار آگئے

ہے آج جشنِ آمدِ سرکار چار سو

خوشیوں کے لمحے آگئے دیوانے جھوم اُٹھے

دائی حلیمہ میں تری تقدیر پر نثار

پڑھتے دُرُود سارے ہی تعظیم کو اُٹھو

دیوانو! آؤ آمنہ بی بی کے گھر چلیں

لہراؤ سبز پرچم اے اسلامی بھائیو!

ہوتے ہی پیدا،کرتے ہیں اُمّت کو یاد آپ

رکّھو گناہ گارو نہ اب خوف حشر کا

اے غمزدو! تمہاری تو بس عید ہو گئی

یارب! کرم ہو از پئے مِیلادِمصطَفیٰ

صَدقہ حُضور! آپ کے میلادِ پاک کا

صَدقہ بٹے گا آمِنہ بی بی کے گھر میں

پُھولے نہیں سماتے ہیں عطّارؔ آج تو

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Haqiqat Aap Ki Haq Janta Hai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

حقیقت آپ کی حق جانتا ہے

کچھ ایسا آپ کو حق نے کیا ہے

بلند اتنا تجھے حق نے کیا ہے

جو اَوروں کے علو کی اِنتہا ہے

خدا کی ذات تک تو ہی رَسا ہے

نہ ہے تم سا نہ کوئی ہوگا آگے

ملائک میں رُسل میں انبیا میں

تَعَالَی اللہ تیری شانِ عالی

نکالی زَورَقِ خورشید ڈوبی

تمہیں ہو دوسرا میں سب سے بالا

تری صورت سے ہے حق آشکارا

نہیں ہوسکتا تجھ سے کوئی باہر

تو ہے نورِ خدا پھر سایہ کیسا

تو ہے ظل خدا وَاللہ بِاللہ

زمیں پر تیرا سایہ کیسے پڑتا

خدا کا فضلِ اَعظم آپ پر ہے

نہ منّت تم پہ اُستادوں کی رکھی

ہتھیلی کی طرح پیشِ نظر ہے

نہ کوئی راز ہو پوشیدہ تم سے

چھپا تم سے رہے کیونکر کوئی راز

مُسَلَّط غیب پر تو کیوں نہ ہوتا

تری مرضی رضائے حق ہے مولیٰ

گزر تیرا ہوا ہے جو گلی سے

دُرودیں تم پہ حق کی ہوں ہمیشہ

دُرود اس پر ہو جس پر حق دُرودیں

سلام اس پر جو ہے مطلوب رب کا

سلام اس پر یہ بحر و بر ہیں جس کے

جس آقا کے ملائک ہیں سلامی

خدا کی سلطنت کا جو ہے دولہا

جسے سنگ و شجر تسلیمیں کرتے

سلام اس پر جو اَوَّل ہے رُسل کا

سلام اَوَّل کا اَوَّل پر ہمیشہ

سلام آخر کا آخر پر ہو دائم

سلامِ ظاہر و باطن ہو اس پر

سلام اے جانِ رحمت کانِ نعمت

رہے جلوہ تمہارا دل کے اندر

رہے پیش نظر وہ رُوئے اَنور

شرابِ دِید سے دِل شاد کیجے

یہیں ہے بے ٹھکانوں کا ٹھکانہ

دمِ آخر تو آجا جانِ عیسیٰ

دمِ آخر چلے آؤ خدارا

ترے قدموں میں جس کو موت آئے

ہٹا دیجے رخِ اَنور سے گیسو

سُنگھا دیجے ہمیں وہ زُلفِ مُشکیں

دکھا دیجے شہا پُرنور چہرہ

ترے قربان اے زُلفِ مُعَنْبَر

مرے سر سے بلائیں دُور فرما

نحیف و ناتواں سرکار ہم ہیں

پریشاں ہوں پریشانی کرو دُور

نہ کیجے دُور اپنے در سے ہم کو

شہیدِ کربلا کا صدقہ دے دے

پریشاں ہوں پریشانی کرو دور

پریشانی وطن کی یاد کرکے

پریشانی ہے ُگوناُگوں وطن میں

یہاں کیوں کر نہ دل آرام پائے

میں گھر جاؤں تو ان میں گھر نہ جاؤں

رُموزِ مصلحت سرکار جانیں

مگر اتنی گزارش کی اجازت

ہمیں پھر اپنے قدموں میں بلانا

کہ پھر سرکار کے قدموں میں لائے

قیامت ہے قیامت ہے قیامت

زمیں تابنے کی ہے سورج سروں پر

ذرا سا بھی نہیں سایہ کہیں پر

زبانیں سوکھی ہیں کانٹے جمے ہیں

کلیجے منہ کو آئے دَم گھٹے ہیں

سراپا کوئی تو غرقِ عرق ہے

تڑپتا ہے کوئی بے چین ہو کر

مثالِ ماہیٔ بے آب کوئی

عجب ہی َکس مپرسی کا ہے عالم

زَن و شو میں نہیں باقی تعارُف

نہ کوئی آج حامی ہے نہ یاوَر

بُرے اَحوال ہیں اس روز اُف اُف

کوئی ہانپے کوئی کانپے کراہے

ہے داروگیر کا ہنگامہ برپا

رُسل بھی نفسی نفسی کہہ رہے ہیں

بندھے گی آس اپنی بعدِ ہر یاس

اسی کے پاس سب پہنچیں گے آخر

شفاعت کا اسی کے سر ہے سہرا

چلو اے عاصیو کیوں ُکڑھ رہے ہو

مَلُول اے غم زَدو تم کس لیے ہو

سنیں گے سننے والے اِذْھَبُوْا کے

مظالم کرلیں جتنے ہوویں ظالم

— Mustafa Raza Khan Noori\

Amna Atariya Hajj Ko Chale (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

آمِنہ عطاریہ حج کو چلے اُمّید ہے

مرحبا تم کو مبارَک ہو مدینے کاسفر

یاخُدا! آسان ہو اِس کیلئے حج کا سفر

رونے والی آنکھ دے اور چاک سینہ کر عطا

ذرّے ذرّے کا ادب اللہ اِس کو ہو نصیب

امتِحاں درپیش ہو راہِ مدینہ میں اگر

کوئی دُھتکارے یا جھاڑے بلکہ مارے صَبر کر

راہِ جاناں کا ہراِک کانٹا بھی گویا پھول ہے

تم زَباں کا آنکھ کا ’’قُفلِ مدینہ‘‘ لو لگا

گفتگو صادِر نہ کچھ بے کار ہو اِحرام میں

جب کرے تُو خانۂ کعبہ کا رو رو کر طواف

تیرا حجّن! جس گھڑی ہو داخِلہ عَرفات میں

حالتِ اِحرام میں یادِ کَفَن ہو قَبْر ہو

نو کو جب عَرفات میں حاجی اِکٹھّے ہوں سبھی

جس گھڑی کرنے لگے قُرباں مِنٰی میں جانور

حاضِری ہو جب مدینے میں تمہاری حَجَّنو!

لے کے حجّن! بارگاہِ مصطفٰے میں میرا نام

رو کے کرنا میرے ایماں کی حفاظت کی دُعا

اِس کا حج یارب! نبی کا واسِطہ کر لے قَبول

اپنے مُنہ سے خود کو حجّن تُو کبھی کہنا نہیں

ہر برس حج کا شَرَف پاؤ مدینے جاؤ تم

کرنا تم عطارؔ کے حق میں دعائے مغفِرت

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Hukam Yazdan Se Mila (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

حکمِ یزداں سے ملا، اذنِ پیمبر سے ملا

کب سے اس خانۃ آفت میں مقیدی تھی میں

جلد لے چل مجھے اے شوقِ سفر ان کی طرف

قُلزمِ اشک بہاتی ہوئی پہنچوں گی وہاں

ایک اک بوند سے سو پیاس بجھالوں گی میں

رمزِ تخلیق جہاں، خلقتِ احمد میں نہاں

از ازل تا بہ ابد، راہ ہدایت ہے کھلی

لکھ سکا کون سرِ عرش ملاقات کا حال

اے مرے خواب دکھا نقشِ کفِ پاۓ رسولؐ

ات زمانے، تو مجھے روندکے رکھ دے لیکن

عصر حاضر کے سوالات کی زد پر ہے یہ عقل

زخم کھا کھا کے دعائیں تھیں لبوں پر جسؐ کے

دیں کی تلقین کا آغاز ہوا تھا جس جا

انؐ کی امت میں رکھا بختِ رسا نے مجھ کو

— Shahida Hassan\

Bohat Markaz Mein Hun (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

بہت مرکز میں ہوں، جس دن سے اس محور میں ہوں میں

خدایا اور ہو، نظارگی میں، اور نم ہو

کوئی سمجھا گیا تھا بھیڑ میں اس طرح چلنا

کہاں پھر دو گھروں کا ایک گھر، بس ایک ہی گھر

یہ آغے پیچھے ہر وقت آتے جاتے قافلے ہیں

مگر وہ آسماں کیا ہے، کہاں ہے اور کیوں ہے

پلٹتا ہوں، پلٹنے والوں میں ہوں بھی نہیں پر

— Shaheen Abbas\

Hajiyon Ke Ban Rahe Hain (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

حاجیوں کے بن رہے ہیں قافِلے پھر یانبی

کررہے ہیں جانے والے حج کی اب تیّاریاں

آہ! پلّے زَر نہیں رَخْتِ سفر سَروَر نہیں

کِس قَدَر تھا خوش مجھے جب پیش آیا تھا سفر

دِل مِرا غمگین ہے اور جَان بھی ہے مُضْطَرِب

غم کے بادَل چَھارہے ہیں آہ! میرے قَلب پر

گُنبدِ خَضرا کے جَلْوے دیکھنے کب آؤں گا

آپ ہی اسباب آقا پِھر مُہَیّا کیجئے

کِس طرح تَسکین دُوں گا میں دِلِ غمگین کو

مُجھ پہ کیا گُزرے گی آقا! اِس برس گَر رَہ گیا

آہ! طیبہ سے اگر میں دُور رہ کر مَر گیا

مِثلِ سَابِق اِس بَرس بھی کیجئے نَظرِ کرم

جو مدینے کیلئے رہتے ہیں آقا بے قَرار

چاک سینہ چاک دِل سَوزِ جِگر اَور چَشمِ تَر

بِالْیَقِیں قُرآن عَظمَت پر تمہاری ہے گواہ

تُم کو عِلْمِ غَیب مولا نے عطا فرما دیا

اِستِقَامت دِین پر مجھ کو عطا فرمایئے

آپ سب نَبیوں میں اَفضل اور میں بَدکار آہ

عَاصِی و بَدکار کے اپنے خدائے پاک سے

بال بھی بِیکا نہ میرا تو کوئی کر پائے گا

تِشنَگانِ دِید کو ہو دِید کا شَربَت عطا

آہ! میرا کیا بنے گا گَر نہ حج پر جاسکا

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Har Nazar Kamp Uthe Gi (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن خوف سے ہر کلیجہ دہل جائیگا

موج کترا کے ہم سے چلی جائیگی رخ مخالف ہوا کا بدل جائیگا

یوں تو جیتا ہوں حکم خدا سے مگر میرے دل کی ہے ان کو یقیناً خبر

رب سلم وہ فرمانیوالے ملے کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے

اخترؔ خستہ کیوں اتنا بے چین ہے تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\

Ala Se Ala Rifat Wale (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

اعلیٰ سے اعلیٰ رِفعت والے بالا سے بالا عظمت والے

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

سب سے زائد حرمت والے سب سے بڑھ کر ہمت والے

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

جاہ و جلال وَجاہت والے قوت و سطوت صولت والے

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو ماہِ لاہوتِ خلوت تم ہو شاہِ ناسوتِ جلوت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو جوہر فردِ عزت تم ہو جسم و جانِ وَجاہت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو آبِ عین رحمت تم ہو تابِ ماہِ وَحدت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو نہرِ بحرِ وَحدت تم ہو پیارے مَنْبَعِ کثرت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللّٰ

مالک کل کے تم ہو نائب سب ہے تمہارا حاضر غائب

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو سایۂ ربِ عزت تم ہو مایۂ خلق و خلقت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو صاحب عزو کرامت تم ہو لعلِ نگین کرامت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

اَوْحٰی اِلَیْکَ اللہُ مَا اَوْحٰی مَنْ یَّعْلَمُھَا اِلَّا اَنْتَ

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

چہرہ مَطلَعِ نورِ الٰہی سینہ مخزنِ رازِ خدائی

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو ہمارے ہم ہیں تمہارے رب کے پیارے راج دُلارے

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

ہم ہیں بیٹھے تمرے دُوارے اپنی اپنی جھولی پسارے

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

ہر علت کے تم ہو دافِع ہر مشکل کے تم ہو رافِع

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

ہر کربت کے تم ہو دافِع ہر بیماری کے تم ہو نافِع

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

بندِ اَلم اور بندے تمہارے آؤ آؤ پیارے پیارے

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

خاکِ قدم کی یاد قسم کی یہ ہے عزت آپ کے دم کی

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

سدرہ تمہارا عرش تمہارا کرسی تمہاری فرش تمہارا

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

رب نے تم کو سیر کرائی اپنی خدائی تم کو دکھائی

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

عرشِ خدا تک کس کی رَسائی دولت رُویت کس نے پائی

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

پایا تم نے رُتبۂ عُلیا قَابَ قَوسَینِ اَوْ اَدْنٰی

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

غائب کیسے نہ ہوتا حاضر جب ہے باطن خود ہی ظاہر

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو شمع علم و حکمت تم ہو ضوئِ نورِ ہدایت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو باغِ بہار و رحمت دِل ہے غنچۂ رازِ وَحدت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

موجِ اَوّلِ بحرِ رحمت جوشِ آخر بحرِ رافت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو وَجہِ بعثِ خلقت تم ہو سرِ غیب و شہادت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو فتح بابِ نبوت تم سے ختمِ دَورِ رِسالت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

تم ہو حق کے وہ ہے تمہارا سب ہے تمہارا جو ہے اس کا

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

سروَر و آقا مالک و مولیٰ دونوں جگ کے تم ہو داتا

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

سارے رسولوں سے تم برتر تم سارے نبیوں کے سرور

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

کون ہے محبوبوں میں تم سا کوئی نہیں ہے حاشا کلا

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

حقا حق نے ہے تم کو کیا بے مثل و نظیر و بے ہمتا

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

دونوں جہاں کے سروَر تم ہو دینِ حق کے رہبر تم ہو

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

عرش کی زینت تم ہی سے ہے فرش کی نزہت تم ہی سے ہے

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

مہ کو تم نے ٹکڑے کیا ہے سورج تم نے لوٹایا ہے

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

نافعِ علت دافعِ کربت تم ہو کہفِ روزِ مصیبت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

کوئی نہیں ہے ایسا آقا پردہ ڈھانپے جو تنگوں کا

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

لِلّٰہ خبر لو نوریؔ کی اچھی صورت ہو نوریؔ کی

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ

— Mustafa Raza Khan Noori\

Shah e Madina Alvida (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

حسرتا وا حسرتا شاہِ مدینہ الوداع

خوب آتا تھا سُرور آقا مدینے میں مجھے

تیری گلیوں سے بچھڑ کر بھی ہے کوئی زندگی

آنکھ روتی ہے تڑپتا ہے دلِ غمگین اب

دل مِرا غم ناک فُرقت سے کلیجا چاک چاک

میں شِکستہ دل لئے بوجھل قدم رکھتا ہوا

خون روتا ہے دلِ مغموم ہِجرِ شاہ میں

قافِلہ چلنے کو ہے سب رو رہے ہیں زار زار

جانے کب پھر آئے گا میٹھا مدینہ دیکھنے

نام سنتے ہی مدینے کا میں آقا روپڑوں

آپ کی یادوں کے صدقے وہ ملے سنجیدگی

مال کا طالب نہیں دے دو فَقَط سوزِ بلال

اپنی الفت کی شراب ایسی پلا آئے نہ ہوش

کاش! میں جاؤں جدھر دیکھوں مدینے کی بہار

گو بُرا ہوں ،بے عمل ہوں پر نہیں ہوں بے ادب

اَلفِراقُ آہ ا لفِراق اے پیارے آقا اَلفِراق

یارسولَ اللہ! اب لے لو سلامِ آخِری

آہ! اب عطارؔ جاتا ہے مدینے سے وطن

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\