نبی کی راہ پر چلنا شریعت نام ہے اس کا
لعابِ پاک کو ہاتھوں پہ لینا رخ پہ مل لینا
جوہوجاۓ فدا اُن پر فرشتے غسل دیتے ہیں
رخِ محبوب نظروں سےجو اوجھل ہوتو مرجائیں
عمر منبر پہ ہیں لیکن سنا دی بات لشکر کو
محافظ بھیڑیۓ دیکھے نبی والوں کے ریوڑ کے
شب ہجرت اکیلے ہیں علی آقا کے بستر پر
سرِ عرش ععلیٰ ناصرؔ نہیں بھولے غلاموں کو
— Syed Nasir Hussain Chishti\
