پھر اہلِ حرم سے ملاقات ہوتی
دم دید پھر جلوۃ نو بہ نو سے
مدینے کی پُرنور دلکش فضا میں
اُدھر جلوہ گر قبہء نور ہوتا
مدینہ کے احباب ہمراہ ہوتے
نظر مستِ صہباۓ دیدار رہتی
خیر کچھ نہ رہتی زمین و زماں کی
پہنچ جائیں پائینِ اقدس کی جانب
تصور میں وہ مصحفِ پاک ہوتا
دعاؤں میں جامیؔ کے اشعار پڑھتے
— Hamid Siddiqui Lucknavi\
