یا الہٰی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
یا الہٰی بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو
یا الہٰی گورِ تیرہ کی جب آۓ سخت رات
یا الہٰی جب پڑے محشرمیں شورِ دار و گیر
یا الہٰی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے
یا الہٰی سرد مہری پرہو جب خورشید حشر
یا الہٰی گرمی محشر سے جب بھڑکیں بدن
یا الہٰی نامہ اعمال جب کھلنے لگیں
یا الہٰی جب بہیں آنکھیں حسابِ جرم میں
یا الہٰی جب حساب خندۃ بیجا رلاۓ
یا الہٰی رنگ لائیں جب مری بےباکیاں
یا الہٰی جب چلوں تاریک راہ پل صراط
یا الہٰی جب سر شمشیر پر چلنا پڑے
یا الہٰی جو دعائے نیک میں تجھ سے کروں
یا الہٰی جب رضا خواب گراں سے سراٹھاۓ
— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\