آئیں جب خاتونِ جنت اپنے گھر
کام سے کپڑے بھی کالے پڑ گئے
دی خبر زَہرا کو اَسَدُ اللہ نے
ایک لونڈی بھی اگر ہم کو ملے
سن کے زَہرا آئیں صدیقہ کے گھر
پر نہ تھے دولت کدہ میں شاہِ دیں
گھر میں جب آئے حبیبِ کبریا
فاطمہ چھالے دکھانے آئی تھیں
آپ کو گھر میں نہ پایا شاہِ دیں
ایک خادم آپ اگر ان کو بھی دیں
سن لیا سب کچھ رسولِ پاک نے
شب کو آئے مصطفیٰ زَہرا کے گھر
ہیں یہ خادم ان یتیموں کے لیے
تم پہ سایہ ہے رسول اللہ کا
ہم تمہیں تسبیح اِک ایسی بتائیں
اوّلاً سُبْحٰن ۳۳ بار ہو
اور ۳۴ بار ہو تکبیر بھی
پڑھ لیا کرنا اسے ہر صبح و شام
خلد کی مختار راضی ہوگئیں
سالکؔ ان کی راہ جو کوئی چلے
— Hakeem Ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi\
