Dilon Ko Yahi Zindagi (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

دِلوں کو یہی زندگی بخشتا ہے

گلستانِ دنیا کا کیا ذِکر آقا

مریضِ مَعاصی کو لے چل مَدینہ

جو واصل ہے تم تک تو واصل ہے حق تک

نماز اور روزے زکوٰۃ اور حج سب

عمل سب اَکارَت تمہارے عدو کے

محبت تمہاری محبت خدا کی

وہ کیسی ہی جھیلے مشقت ادا میں

محبت تمہاری ہے اِیمان کی جاں

کرے لاکھ دَعوائے ایمان دشمن

خدا پر بھی اِیماں اسی کو ہے حاصل

خدا کے یہاں ہے سر اَفراز اتنا

اَغِثْنَا حَبِیْبَ الْاِلٰہِ اَغِثْنَا

یہ سچ ہے بداَعمالیوں ہی نے اپنی

بہت نام لیوا ہوئے قتل و غارَت

تصوّر میں بھی جو نہ تھے وہ مظالم

نہ دیکھا تھا جو چشمِِ َگردُوں نے اب تک

چھنے مال و دولت ہوئے قتل و غارَت

لکھوکھا کئے ٹھنڈے سَفَّاکیوں سے

جو حق چاہتا ہے یہ وہ چاہتے ہیں

مگر مولیٰ اب تو سزا پاچکے ہم

نکوکار بندے ہی کیا ہیں تمہارے

نہ کیجے نظر اس کی بدکاریوں پر

جو پہلے تھے آقا غلام آج ٹھہرے

وَ مَا یَنْطِقُ عَنْ ھَوَی سے ہے روشن

انہیں کی رَسائی ہے ذاتِ خدا تک

دوعالم کو کردوں میں اس سر پہ صدقے

اگرچہ ہے مکہ کی عظمت مسلم

ہے معراجِ قسمت حضوری یہاں کی

نکو کار ہے آپ کا بد ہے کس کا

کہاں تک سہیں ہم مخالف کے طعنے

مقدر کے تم ہو مقدر تمہارا

خدا کی جو مرضی وہ مرضی تمہاری

ہے اللہ کے ہاتھ میں ہاتھ اس کا

اَنَا قَاسِمٌ سے ہے روشن جہاں میں

حبیبِ خدا ہے یہاں جلوہ فرما

بتقدیر قادِر مقدر وہ پایا

یہاں بھیک لینے نہ کیوں آئے دنیا

خدا ہی کی قدر اس نے ہر گز نہ جانی

نہ اَہلِ نظر کا بنے سجدہ گہ کیوں

اسی در کا محتاج ہے سارا عالم

یہ کون و مکاں یہ زمین و زماں سب

بنایا تجھے ایسا خالق نے تیرے

بنایا تمہیں اپنا مَظہَر خدا نے

یہ چاہت ہے محبوب تیری خدا کو

کچھ ایسا سنوارا ہے تجھ کو خدا نے

تمہارے ہی دم کی ہیں ساری بہاریں

تمہارا ہی رنگ اور تمہاری ہی بو تو

چمن ہونا سیراب و شاداب ہونا

اسی دَم سے آباد سارے جہاں ہیں

ہے زیرِ نگیں تیرے مُلکِ الٰہی

تو وہ تاجوَر ہے کہ تاجِ رَفَعْنَا

مہ و خور چمکتے دمکتے ہی نہ یوں

ستاروں کی آنکھوں میں ہے نور کس کا

— Mustafa Raza Khan Noori\

Kaaba Ke Badar ud Duja (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

کعبہ کے بَدرالدُّجی تم پہ کروروں درود

شافعِ روزِ جزا تم پہ کروروں درود

جان و دلِ اَصفیا تم پہ کروروں درود

لائیں تو یہ دُوسرا دَوسَرا جس کو ملا

اور کوئی غیب کیا تم سے نِہاں ہو بھلا

طورکوہ کلیم پہ جو شمع تھا چاند تھا ساعیر کوہ مسیح کا

دل کرو ٹھنڈا مِرا وہ کفِ پا چاند سا

ذات ہوئی اِنتِخاب وَصف ہوئے لاجواب

غایَت و عِلَّت سبب بہرِ جہاں تم ہو سب

تم سے جہاں کی حیات تم سے جہاں کا ثَبات

مَغزہو تم اورپُوست اورہیں باہرکے دوست

کیا ہیں جو بیحد ہیں لَوث تم تو ہو غَیْث اور غوث

تم ہو حفیظ و مُغِیث کیا ہے وہ دشمن خبیث

وہ شبِ معراج راج وہ صفِ محشر کا تاج

نُحْتَ فَلَاحَ الْفَلاحْ رُحْتَ فَرَاحَ الْمَرَاحْ

جان و جہانِ مسیح داد کہ دل ہے جَرِیح

اُف وہ رہِ سَنگلاخ آہ یہ پا شاخ شاخ

تم سے کھلا بابِ جُود تم سے ہے سب کا وُجُود

خستہ ہوں اور تم مَعاذ بستہ ہوں اور تم مَلاذ

گرچہ ہیں بے حد قصور تم ہو عَفُوّ و غَفور

مِہْرِ خدا نور نور دل ہے سِیَہ دن ہے دُور

تم ہو شہید و بَصیر اور میں گُنَہ پر دلیر

چھینٹ تمہاری سحر چھوٹ تمہاری قَمر

تم سے خدا کا ظُہور اُس سے تمہارا ظہور

بے ہنر و بے تمیز کس کو ہوئے ہیں عزیز

آس ہے کوئی نہ پاس ایک تمہاری ہے آس

طارمِ اعلیٰ کا عرش جس کَفِ پا کا ہے فرش

کہنے کو ہیں عام و خاص ایک تمہیں ہو خَلاص

تم ہو شِفائے مَرض خَلقِ خدا خود غَرض

آہ وہ راہِ صِراط بندوں کی کتنی بِساط

بے ادب و بد لِحاظ کر نہ سکا کچھ حِفاظ

لو تہِ دامن کہ شمع جھونکوں میں ہے روزِ جمع

سینہ کہ ہے داغ داغ کہہ دو کرے باغ باغ

گِیْسُو و قَد لام اَلف کر دو بلا مُنْصَرف

تم نے بَرَنگِ فلق جَیْبِ جہاں کر کے شَق

نَوبَتِ در ہیں فَلک خادمِ در ہیں مَلک

خلق تمہاری جَمِیل خُلق تمہارا جَلِیل

طَیْبہ کے ماہِ تمام جُملہ رُسُل کے امام

تم سے جہاں کا نظام تم پہ کروروں سلام

تم ہو جَواد و کریم تم ہو رَؤف و رَحیم

خَلق کے حاکم ہو تم رزق کے قاسم ہو تم

نافع و دافع ہو تم شافع و رافع ہو تم

شافی و نافی ہو تم کافی و وافی ہو تم

جائیں نہ جب تک غلام خُلد ہے سب پر حرام

مَظْہَرِ حق ہو تمہیں مُظْہِرِ حق ہو تمہیں

زوردِہِ نا رَساں تکیہ گہِ بے کَساں

برسے کرم کی بھرن پھولیں نِعَم کے چمن

اک طرف اَعدائے دیں ایک طرف حاسدیں

کیوں کہوں بیکس ہوں میں کیوں کہوں بے بس ہوں میں

گندے نکمّے کمین مہنگے ہوں کوڑی کے تین

باٹ نہ در کے کہیں گھاٹ نہ گھر کے کہیں

ایسوں کو نعمت کھلاؤ دودھ کے شربت پلاؤ

گرنے کو ہوں روک لو غُوطہ لگے ہاتھ دو

اپنے خطا واروں کو اپنے ہی دامن میں لو

کرکے تمہارے گناہ مانگیں تمہاری پناہ

کر دو عَدُوّ کو تباہ حاسدوں کو رُو بَراہ

ہم نے خطا میں نہ کی تم نے عطا میں نہ کی

کام غضب کے کیے اس پہ ہے سر کار سے

آنکھ عطا کیجیے اس میں ضیا دیجیے

کام وہ لے لیجیے تم کو جو راضی کرے

— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\

Yeh Iltamas Hai Ya Rab (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

یہ التماس ہے یا رب! حضورؐ سے اپنے

ملا نہ اب بھی ہمیں حاضری کا پروانہ

ہمارے قلب میں فاران سے ہوئی روشن

شبِ سیاہ میں جب کچھ نظر نہیں آتا

ہم اس نگاہ کی دریا دلی سے ہیں سرشار

یہ ایک تیرہ و تاریک خاکداں تھا یہاں

مسافروں نے رہ مستیم چھوڑی کیوں

دکھاۓ نامۃ اعمال کیا بھلا اپنا

— Anwar Shaur\

Farishte Jis Ke Zair Hain (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

فرشتے جس کے زائر ہیں مدینے میں وہ تربت ہے

بھلا دشت مدینہ سے چمن کو کوئی نسبت ہے

مدینہ گر سلامت ہے تو پھر سب کچھ سلامت ہے

مدینہ ایسا گلشن ہے جو ہر گلشن کی زینت ہے

مدینہ چھوڑ کر سیر جناں کی کیا ضرورت ہے

ہمیں کیا حق تعالیٰ کو مدینے سے محبت ہے

گدا گر ہے جو اس گھر کا وہی سلطان قسمت ہے

جو مستغنی ہوا ان سے مقدر اس کا خیبت ہے

الٰہی وہ مدینہ کیسی بستی ہے دکھا دینا

مدینہ چھوڑ کر جنت کی خوشبو مل نہیں سکتی

زمیں میں وہ محمد ہیں وہ احمد آسمانوں میں

یہاں بھی انکی چلتی ہے وہاں بھی انکی چلتی ہے

غضب ہی کردیا اخترؔ مدینے سے چلے آئے

مدینہ چھوڑ کر اخترؔ بھلا کیوں جائیں جنت کو

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\

Meri Mandi Zaat Nabi Ji (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

میری مندی ذات نبیؐ جی

روشن دن اب نکلے ناہیں

دل میں بھانبھڑ ہجروں والا

چاروں جانب خوف کے پہرے

چھین لیے ہیں کس نے مجھ سے

جیت کے بھی میں ہار گئی ہوں

میرے اندر بیٹھ کے کوئی

سُکھ کے دن اب لاگیں مجھ کو

ساری عمر کا حاصل مقصد

شہرِ دعا میں حرفِ تمنا

حاضری کو خود چل کرآیا

زرد بلا موسم ہے ہر سو

خشکی کے موسم میں اتری

حرفوں کے یہ موتی چن کر

— Bushra Ejaz\

Atar Ne Darbar Mein (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

عطّاؔر نے دربار میں دامن ہے پَسارا

چمکا دو شہا! میرے مقدَّر کا ستارا

میں سالِ گُزَشتہ بھی تو آیا تھا مدینے

مکّے کی حسیں شام کی دیکھوں میں بہاریں

مایوس نہیں تم سے یہ دیوانے تمہارے

تاخیر ہوئی جاتی ہے کیوں کوچ میں آخِر؟

بگڑا ہوا ہر کام سنور جائے گا میرا

سرکار! مدینے میں اِسی سال بُلالو

یارب ہمیں مکے کی فَضاؤں میں بُلالے

ہو جائے مِری حاضِری عرفات و مِنٰی میں

جو ہجرِ مدینہ میں تڑپتے ہیں شب و روز

کس طرح مدینے میں مِرا داخِلہ ہوگا

اے کاش! مِری آنکھ ہو دیدار کے قابل

مرنے دو مدینے میں مجھے قافِلے والو

ہم جائیں کہاں اور شہا کس کو پکاریں

دُکھیوں کا نہیں تیرے سوا کوئی بھی ہَمدَم

گو بد ہوں گنہگار ہوں بدکار بُرا ہوں

ہم کیوں کریں حُکّام کی اُمرا کی خوشامد

شیطان نے بہکا کے گناہوں میں پھنسایا

عِصیاں کے سمندر میں پھنسی ناؤ ہماری

افسوس! گناہوں سے ہے پُر نامۂ اعمال

عطارؔ کا بس آپ کے ہاتھوں میں بھرم ہے

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Do Jahan Mein Koi Tum Sa (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

دو جہاں میں کوئی تم سا دوسرا ملتا نہیں

ہے رگِ گردن سے اَقْرَب نفس کے اندر ہے وہ

آبِ بحرِ عشقِ جاناں سینہ میں ہے موجزن

آبِ تیغِ عشقِ پی کر زندۂ جاوید ہو

ڈوب تو بحرِ فنا میں پھر بقا پائے گا تو

دنیا ہے اور اپنا مطلب بے غرض مطلب کوئی

ذَرَّہ ذَرَّہ خاک کا چمکا ہے جس کے نور سے

ذَرَّہ ذَرَّہ سے عیاں ہے ایسا ظاہر ہو کے بھی

جو خدا دیتا ہے ملتا ہے اسی سرکار سے

کیا علاقہ دشمنِ محبوب کو اللہ سے

کوئی مانگے یا نہ مانگے ملنے کا دَر ہے یہی

رہنماؤں کی سی صورت راہ ماری کام ہے

اہلے گہلے ہیں مشائخ آج کل ہر ہر گلی

ہیں صفائے ظاہری کے سازو ساماں خوب خوب

بر زباں تسبیح و در دل گاؤخر کا دور ہے

بس یہی سرکار ہے اس سے ہمیشہ پائیں گے

دور ساحل موج حائل پار بیڑا کیجئے

وَصلِ مولیٰ چاہتے ہو تو وسیلہ ڈھونڈ لو

دامنِ محبوب چھوڑے مانگے خود اللہ سے

ذَرَّہ ذَرَّہ قطرہ قطرہ سے عیاں پھر بھی نہاں

طائر جاں کی طرح دِل اُڑ کے جا بیٹھا کہاں

دَہریہ اُلجھا ہوا ہے دَہر کے پھندوں میں یوں

علم صانع ہوتا ہے مصنوع سے لیکن اسے

نعمتِ کونین دیتے ہیں دوعالم کو یہی

سب سے پھر کر آئے ہیں اب شاہِ والا کے حضور

دَرد مندی کے لیے آدم سے تا عیسیٰ گئے

جن سے امیدِ کرم تھی دے دیا سب نے جواب

یاس کا عالم ہے سب سے آس توڑے آئے ہیں

جل رہے ہیں پھنک رہے ہیں عاشقانِ سوختہ

وہ ہیں خورشید رسالت نور کا سایہ کہاں

دشمنِ جاں سے کہیں بدتر ہے دشمن دِین کا

قاسم نعمت سے ہم مانگیں تو نجدی یوں بکیں

مُصْطَفٰی مَا جَآئَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْن

خود خدا بے واسطہ دے یہ ہمارا منہ کہاں

ہم تو ہم وہ انبیاء کے بھی لیے ہیں واسطہ

اَنبیاء بعض اَولیاء فائز ہیں اس سرکار میں

دونوں عالم پاتے ہیں صدقہ اسی سرکار کا

زَن زَمین و زَور اور زَر کے ہیں گاہک ہر کہیں

چارزا اِک ذال کے بدلے میں لیں چوکس رہے

دادِ دُنیا کیسا اُف سنتے نہیں فریاد بھی

باپ ماں بھائی بہن فرزَندو زَن اِک اِک جدا

جو محب کی چیز ہے محبوب کے قبضے کی ہے

دِل ستانی کرنے والے ہیں ہزاروں دِلربا

دِل گیا اچھا ہوا اس کا نہیں غم غم ہے یہ

محی سنت حامی ملت وہ مجدد دِین کا

بے نوا کو بے صدا ملتا ہے اس سرکار سے

کس طرح ہو حاضرِ دَر نوریؔٔ بے پر شہا

— Mustafa Raza Khan Noori\

Dar Pe Rota Hua Aya Hai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

در پہ روتا ہوا آیا ہے یہ شیدا تیراؐ

زندہ رہنا مرا دنیا میں بہت مشکل تھا

اب کہ ظلماتِ بلا میں ہوں کھڑا میں حیراں

مجھ سا عاصی بھی کرے تیری ثنا کی جرات

تیرے محبوب کی الفت کا ےتھوڑا سا غرور

یاد آتی ہیں ترے روضے کی صحبتیں شامیں

چاہتا ہوں وہیں دیوار سے لگ کر پڑ جاؤں

صرف اک موجۃ رحمت کہ ہو پرتوؔ کے لیے

— Partu Roheela\

Zulamt e Dunya Mujhe (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

ظلمتِ دنیا مجھے تنہا سمجھ کر یُوں نہ گھیر

یانبی تیری دُہائی آفتوں میں گِھر گیا

گنبدِ خضرا کو دیکھے ایک عرصہ ہو گیا

نفس و شیطاں پر مجھے غَلبہ عطا کر یاخدا

آہ !میزاں پر کھڑا ہوں شافعِ محشر کرم!

نارِ دوزخ میں نہ لے جائے کہیں مالِ حرام

سب کو مرنا ہی پڑیگا یاد رکّھو بھائیو!

یاخدا عالَم میں اونچا پرچمِ اسلام ہو

عشقِ احمد ہی سے عطاّرؔ آدَمی ہے آدمی

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\