کوئی ثانی نہیں، محبوب بنایا ایسا
مرتبہ ساری خدائی میں بڑااس کوملا
جو گرے تھے وہ اٹھے، دنیا کے سلطان بنے
دشمنِ جان تھےجو، ہمدم و دمساز بنے
جان لینے کے لۓ آۓ، گرے قدموں میں
والئِ کون و مکاں ہو گۓمہمان ان کے
داد دیتے ہیں سر عرش ملائک سارے
مرحبا کیوں نہ کہیں رحمت عالم کے غلام
— Muhammad Ali Zahoori\
