ہم دست رہیں زیست کے اسباب سلامت
اوجھل نہ نگاہوں سے رہے منزل مقصود
کوشاں رہوں افزودگی اصلِ ثنا میں
روشن حرم شہہؐ کے رہیں گنبد و مینار
دھندلائیں نہ میرے سخن' آشوبِ زماں سے
معنی نہ دیۓ جائیں انہیں اور طرح کے
آنکھوں میں رہیں شیفتگی آل کے انوار
بنیاد میں اس کی مرے پرکھوں کا لہو ہے
تشویشِ' کرونا میں ریاضؔ ایک دعا ہے
— Riaz Majeed\
