Sada Sakinat Asar Ho Darood Ki Tasbeeh (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

سدا سکینت اثر ہو درود کی تسبیح

بعید کیا تیری رحمت سے تو جو دے توفیق

زباں کا ورد ہو سبحان ربی الا علی

ہوں اس کے ساتھ ہم آہنگ دھڑکنیں دل کی

ہو دل کی نبض کی سانسوں کی خوں کی گردش کی

ہو پورا ذکر پردیا خلوصِ نیت میں

ہو مردہ دل مرا، بیدار اور زندہ کوئی

گرا رہا ہے شب و روز دانہ دانہ وہ

ستارے کا ہکشائیں ہیں جس کے دانے ریاضؔ

— Riaz Majeed\

Mere Azkar Ka, Amaal Ka (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

مرے اذکار کا، اعمال کا، گفتار کا رُخ

رہا ہے تیرے غلاموں ہی کی دہلیز کی سمت

سعیِ فن ہومری سب تیری ستایش ہی میں صرف

حشر کے دن رہے مجھ ایسے خطاکار کی سمت

ہو اجالا مری سوچوں کا حوالہ تیرا

ہیں کُرے جتنے' توجہ سے تری قائم ہیں

رہے تا عمر فقط تیری رضا کی جانب

کیوں نہ وہ قافلہ فرخندہ مقدر ہو کہ جب

اپنے ہر امتی کی سمت ہو محشر میں ریاضؔ

— Riaz Majeed\

Ta Umar Rahe Gi Rooh (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

تا عمر رہے گی روح خورسند

بس اس کی رضا کو جان مقصد

گر حمد کی معرفت سے آۓ

چمکا نظر آخرت کی لَو سے

توحید حقیقت الحقائق

رُخ جس کا الہٰ کی طرف ہے

رہ مستعد اس کی بندگی میں

اک لفظ 'بلیٰ' کا تھا بظاہر

— Riaz Majeed\

Radeef o Kafia Se Main (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

ردیف و قافیہ سے میں نے کی ہے حمد کشید

وہ خوش ہے تجھ سے تو ہے واشگاف تجھ پہ جہاں

گواہ دھڑکنیں دل کی، ترے کرم کی ہیں

بیان کیا کریں؟ وَا حسرتا! ہزار افسوس

کرے گا پاس تُو کچھ میری خوش گمانی کا

تُو مجھ کو حشر کے دن بخش دے بغیر حساب

ہو میرا بخت' شفاعت رسول رحمت کی

تُومجھ کو حشر کے دن بخش دے بغیرِ حساب

ہو میرا بخت' شفاعت رسول رحمت کی

خوشا نصیب ہو جنت میں داخلے کا دن

بھلی ہے ان دنوں حُب پروروں کے حلقے میں

— Riaz Majeed\

Bana Hai Daman e Har Harf (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

بنا ہے دامنِ ہر حرف' کہکشانِ حمد

تمام خلق نے مل کر جو آج تک کی ہے

ہیں خاک بستہ مرے لفظ' گنگ اور حیران

جھکاۓ رکھیۓ گا خواب میں بھی' شکر میں سر

ندامتوں کے اسیرِ خیال ! تُو ہی بتا

خجالتوں سے بھری زندگی ! اشارہ کر

شہادت اس کی ربوبیت اور عظمت کی

ہزار عمرِ خضر بھی اداۓ شکر کو کم

زمیں سے آگے نہ پہنچیں لغات ہاۓ بشر

ازل سے محو ہیں تسبیح میں سبھی اُس کی

درود اس پہ ہمہ شکر ذات ہے جس کی

وہ جس سے بڑھ کے کسی نے نہ رب کی' کی تعریف

نظر سے دور اندھیرے جمے خلاؤں میں

شمار و حد قیاس وگمان سے باہر

ریاض سوچ یہ' غربالِ لفظ کے اندر

اسی ردیف و قوافی سے بحر دیگر میں

— Riaz Majeed\

Ta Hadd Aqal Phaila Hua Hai (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

تا حدّ عقل پھیلا ہوا ہے زمانِ حمد

ہر آن ہو رہا ہے کچھ ایسے بیانِ حمد

یوں نعت کے جلو میں چلے کاروانِ حمد

مولا کرم ہو' گری محشر میں جا ملے

تسبیح کے تسلسل خاموش سے بھری

دیوان حمد زار ہے میرا مثالِ خلد

خوش طالعی پہ کیوں نہ کرے ناز حمد گو

جو شے ہے آسماں میں' جو شے ہے زمین میں

ہیں آپؐ کا تلازمہ ہر شعر میں ریاضؔ

— Riaz Majeed\

Tu Rab Hai Mera (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

تورب ہے مرا میں بندہ ترا سُبْحٰنَ اللہ سُبْحٰنَ اللہ

ہم منگتے ہیں تو مُعْطی ہے ہم بندے ہیں تو مولیٰ ہے

ہم جرم کریں تو عفو کرے ہم قہر کریں تو مہر کرے

تو والی ہے ہر بیکس کا تو حامی ہے ہر بے بس کا

رازِق ہے مورومگس کا تو غفار ہے نیک و بد کا تو

ہم عیبی ہیں ستار ہے تو ہم مجرم ہیں غفار ہے تو

ترے عشق میں روئے مرغِ سحر ترا نام ہے مرہمِ زخمِ جگر

یہ سالکِؔ مجرم آیا ہے اور خالی جھولی لایا ہے

— Hakeem Ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi\

Ho Hmad Yeh Ruh Hamesha (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

ہو حمد رخ یہ ہمیشہ مرے قلم کی سیدھی

ہجوم خواہشوں کے، قافلے گمانوں کے

ہو استوار اسی رخ پہ میرے قلب و نظر

وہ جس کے نقش سے یہ خاکداں مشرف ہے

رکھ اس کے خوف میں، گریہ شعار آنکھوں کو

ہیں تیز گام سبھی نیک کار عصیاں کار

جبلتیں رہیں تابع' نبیؐ کے اسوہ کی

ازل کے دن سے مری راست مستقیم ہے روح

مشام و باصرہ و سامعہ و لامہ سب

— Riaz Majeed\

Dil Mera Gudgudati Rahi Arzoo (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

دل میرا گدگداتی رہی آرزُو

عرش تافرش ڈھونڈآیامیں تجھ کوتُو

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

طائرانِ چَمن کی چہک وَحْدَہٗ

قُمرِیُّوں کا تَرانہ ہے لَا غَیْرہٗ

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

بُلبُلوں کو چمن میں رہی جُستجو

پر نہ چٹکا کہیں غنچۂ آرزُو

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

شاہِدانِ چمن نے لَبِ آب جو

حلقۂ ذکر گل کے کیا رُو برو

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

رہ کے پردوں میں تُو جلوہ آرا ہُوا

آنکھ کا پردہ ، پردہ ہُوا آنکھ کا

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

کعبۂ کعبہ ہے کعبۂ دل میرا

ایک دل پر ہزاروں ہی کعبے فدا

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

طُورِ سَیْنا پہ تُو جلوہ آراء ہُوا

اور اِنّیْٓ اَنا اللّٰہ شجر بول اُٹھا

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

مجھ کو در در پھراتی رہی جستجو

ڈھونڈتا میں پھرا کو بکو چار سُو

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

کون تھا جس نے سُبْحَانِی فرما د یا

بایزید اور بِسطام میں کون تھا

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

یا الٰہی دکھا ہم کو وہ دن بھی تُو

با ادب شو ق سے بیٹھ کے قبلہ رُو

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

میں نے مانا کہ حامِد گُنَہگار ہے

میرے مولیٰ مگر تُو تو غَفَّار ہے

اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ

— Muhammad Hamid Raza Khan\