کون میں کون ہے تُو ہی تُو، تُو ہی تُو ہے یا مَنْ ہُوْ
کثرت میں ہے کیسی وَحْدَت، وحدت میں پھرکیسی کثرت
طُور بنا ہے ذَرّہ ذَرّہ ، نُور بنا ہے قطرہ قطرہ
رُوح میں تُوہے دل میں تُو، میری آب و گل میں تُو
لَا مَعْبُودَ اِلَّا اللّٰہ لَا مَشْھُوْدَ اِلَّا اللّٰہ
اَوّل تُو ہے آخر تُو، باطن تُو ہے ظاہر تُو
تُو میرا آقا میں تیرا بندہ، بندہ بھی کیسا گھِنَونا بندہ
تَحریر ہے آبِ زَر سے وَرَق، ہے دل میں لکھا حامد کے سَبَق
— Muhammad Hamid Raza Khan\
