Gunahgaron Ka Roz e Mehshar (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

گُنَہگاروں کا روزِ مَحشر شَفیع خَیْرُ الْاَنَام ہو گا

کبھی تو چمکے گا نجمِ قسمت ہِلال ماہِ تمام ہوگا

پڑاہوں میں اُن کی رہ گزرمیں پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا

وہی ہے شافِع وہی مُشَفَّع اسی شفاعت سے کام ہوگا

انہیں کا منہ سب تکیں گے اُس دن جو وہ کریں گے وہ کام ہوگا

اَنا لَھاکہہ کے عاصِیوں کو وہ لیں گے آغوشِ مَرحَمت میں

اِدھروہ گرتوں کوتھام لیں گے اُدھرپیاسوں کوجام دیں گے

کہیں وہ جلتے بجھاتے ہوں گے کہیں وہ روتے ہنساتے ہوں گے

ہوئی جو مُجرِم کو بازیابی تو خوفِ عصیاں سے دَھج یہ ہوگی

حضورِ مرشد کھڑا رہوں گا کھڑے ہی رہنے سے کام ہوگا

خدا کی مرضی ہے اُن کی مرضی ، ہے اُن کی مرضی خدا کی مرضی

جدھر خدا ہے اُدھر نبی ہے، جدھر نبی ہے ادھر خدا ہے

اِسی تَمَنّا میں دم پڑا ہے، یہی سہارا ہے زندگی کا

حضورِ رَوضہ ہوا جو حاضر تو اپنی سج دھج یہ ہوگی حامد

— Muhammad Hamid Raza Khan\

Rasool e Khuda Syed Al Mursaleen (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

رسولِ خدا سید المرسلینؐ

نبوت کی مسند کا ہے جانشیں

عجب روزِ محشر کا سردار ہے

جگت میں اوسے سلطنت ہے مدام

رہِ شرع کا ہادئ مستقیم

حبیبِ خدا والیِ روزگار

شہِ انس و جاں سب کا مقبول ہے

کہ جس واسطے خلق پیدا کیا

کہا حق نے لولاک جس شان میں

سدا گم رہوں کا وہی رہنما

عجب ذات مقبول کونین ہے

— Siraj Aurangabadi\

Jaan o Dil Ya Rab Ho (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

جان و دِل یارب ہو قربانِ حبیبِ کبریا

آنکھ میں ہو نورِ دَندانِ حبیبِ کبریا

اُن کے فیضِ نور نے کونین کو روشن کیا

زندگی ہو یا مجھے موت آئے دونوں حال میں

کیسا فخر و ناز ہو اپنے مقدر پر اگر

اِک نظر دیکھو جمالِ آفتابِ ہاشمی

بن کے منگتا ان کے دَر کے شاہِ عالم ہوگئے

تار ہے گورِ غریباں وقت ہے اِمْداد کا

لٹ رہی ہے ساقیِ کوثر کے میخانہ میں مے

صاحب لَوْلَاک کے باعث ہوئی اِیجاد خلق

راہِ حق میں دے کے سر قربانِ جاناں ہوگئے

بٹتا ہے کونین میں باڑا اُسی سرکار کا

عہد رب نے روزِ میثاق انبیا سے لے لیا

کچھ نشاں پایا نہ اب تک مہر و مہ چکر میں ہیں

اپنی اُمت میں کیا اپنی جماعت میں لیا

کون ہے جو اُن کے خوانِ فضل سے محروم ہے

جس کے بلبل ہیں ابوبکر و عمر عثماں علی

غارِ تیرہ میں جو کاٹا سانپ نے پروا نہ کی

خوابِ مولیٰ پر نمازِ عصر کو قرباں کیا

ہم سیہ کاروں کی بخشش کی کوئی صورت نہیں

عقل عالم کی رَسائی اُن کے رتبے تک محال

تجھ سے کب ممکن ہے مِدحت اے جمیلؔ قادری

فیض مرشد ہے جمیلؔ قادری تم پر کہ سب

— Jamil Ur Rehman Qadri\

Ze Rehmat Kun Nazar (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

زرحمت کُن نظر برحالِ زارم یا رسول اللہ

زِداغِ ہجرِ تَوکے دل فگارم یا رسول اللہ

تُوئی تسکینِ دلِ آرامِ جاں صبر و قرارِمن

توئی مولاۓ من آقاۓ من والی جانِ من

توئی سلطانِ عالم جملہ عالم زیر وامانت

دمِ آخر نُمائی جلوہ دیدار جامیؔ را

— Molana Abdul Rehman Jami\

Naam e Muhammad (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

نامِ محمدؐ صلِ علیٰ، نورِ محمدؐ صلِ علیٰ

رحمتِ عالم صلِ علیٰ، مفخر آدم صلِ علیٰ

چہرۃ انور شمس اضحیٰ، زلفِ معنبر لیلِ سبھی

شاہدِ عالم شاہ امم، ہادئ اعظمؐ شمع حرم

شافعِ محشر نام ترا سب کی شفاعت کام ترا

نور الہٰی نور ترا، غار حرا ہے طور ترا

— Syed Sulaiman Nadvi\

Shahid Gul Hai Mast Naz (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

شاہد گل ہے مَست ناز حجلۂ نَوبہار میں

آئیں گھٹائیں ہُجوم کر عشق کے کوہسار میں

عشق نے چھوڑ ی پھلْجڑی دل کی لگی بھڑ ک اٹھی

آنکھوں سے لگ گئی جھڑی بحر میں مَوج آگئی

شوق کی چِیرہ دَسْتیاں دل کی اُڑائیں دھجیاں

بجلی سی اِک تڑپ گئی خِرمَنِ ہوش اُڑ گیا

تابِشِ رُخ سے چار چاند لگ گئے مِہر و ماہ کو

کعبۂ اَبرُو دیکھ کر سجدے جبیں میں مُضْطرب

شاہد گل ہے مُصطَفیٰ طیبہ چمن ہے جاں فَزا

سُوسَن و یاسمن ، سمَن ، سُنْبُل و لالَہ نَسْتَرَن

باغِ جِناں لہک اٹھا، قَصرِ جِناں مہک اٹھا

سارے بہاروں کی دلہن ہے مرے پھول کا چمن

تم ہو حبیبِ کِبریا پیاری تمہاری ہر ادا

نکلی نہ کوئی آرزو دل کی ہی دل میں رہ گئی

خارِ مدینہ دیکھ کر وحشتِ دل ہے زور پر

ماہ تِری رِکاب میں ، نور ہے آفتاب میں

غنچۂ دل مہک اُٹھا موجِ نسیمِ طیبہ سے

شوق کی ناشکیبیاں سوز کی دل گدازیاں

گردشِ چَشمِ ناز سے حامِد مَیگُسار مَست

— Muhammad Hamid Raza Khan\

Ishq Ka Baab Naya (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

عشق کا باب نیا مجھ پہ کھا نعت کے بعد

م کے پردے سے کچھ راز محمدؐ نے کہے

فیصلہ کون کرے کون جزا دیتا ہے

عاجزی مانگ جبیں سائی کی منزل سے گزر

اپنا دل آپ ٹٹولو تو سمجھ میں آۓ

صف بہ صف جڑتے چلے جاتے ہی بکھرے ہوۓ دل

ایک نسبت مری بازار میں قیمت ٹھہری

پانچ ناموں کے تصدق ہوا آدم افضل

وہ ہی ترتیب رکھی میں نے درودوں والی

پہلے یا فاطمہؑ ادرکنی لکھا تھا اکبرؔ

— Hussnain Akbar\

Lam Yati Nazeero Kafi Nazarin (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

لَم یَاتِ نَظِیْرُکَ فِیْ نَظَرٍمثلِ تو نہ شُد پیدا جانا

اَلْبَحْرعَلَا وَالْمَوْجُ طَغٰی مَن بیکس وطوفاں ہوشرُبا

یَاشَمْس نَظَرْتِ اِلٰی لَیْلِیْ چو بطیبہ رسی عرضے بکنی

لَکَ بَدْرٌ فِی الْوَجْہِ الْاَجْمَلْ خط ہالۂ مہ زُلف اَبر ِ اَجل

اَنَا فِیْ عَطَشٍ وَّسَخَاکَاَ تَمْ اے گیسوئے پاک اے ابرِ کرم

یَاقَافِلَتِی زِیْدِیْ اَجَلَکْ رحمے برحَسْرتِ تِشْنہ لَبَک

وَاھًا لِسُوَیْعَاتٍ ذَھَبَتْ آں عَہْدِ حُضُورِ بارگہت

اَلْقَلْبُ شَجٍ وَّالْھَمُّ شُجُوْں دِل زَارچُناں جاں زیر چُنُوں

اَلرُّوْحُ فِدَاکَ فَزِدْ حَرْقَا یَک شُعْلہ دِگر بَرزَن عِشْقا

بس خامۂ خام نوائے رضاؔ نہ یہ طرز مری نہ یہ رنگ مِرا

— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\

Ya Rasool Allah Mujrim Hazir (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

یارسولَ اللہ! مجرم حاضِرِ دربار ہے

نامۂ اعمال میں کوئی نہیں حُسنِ عمل

تم شہِ ابرار یہ سب سے بڑا عِصیاں شِعار

کردو مالا مال آقا دولتِ اَخلاق سے

اِس کی آنکھیں پاک کر کے جلوۂ زَیبا دکھا

گنبدِ خَضرا پہ آقا جاں مِری قربان ہو

مسکراتے آؤ آقا آکے کلمہ بھی پڑھاؤ

آفتوں نے گھیر رکھا ہے شہا ہر سمت سے

جو ترے در پر جھکا وہ سر بُلندی پاگیا

دشمنوں کے ظلم حد سے بھی تجاوُز کر گئے

قلبِ مُضطَر چشمِ تر سوزِ جگر سینہ تَپاں

سب گنہگار اِک طرف عطارؔ اکیلا اک طرف

— Unknown

Chand Se Unke Chehre Pe (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

چاند سے ان کے چہرے پہ گیسوئے مشک فام دو

رُوئے صبیح اک سحر زُلف دوتا ہے شام دو

عارضِ نور بار سے بکھری ہوئی ہٹی جو زُلف

اُن کی جبینِ نُور پر زُلفِ سِیَہ بکھر گئی

خیرسے دن خُدا وہ لائے دونوں حَرم ہمیں دکھائے

ذاتِ حَسن حُسین ہے عَین شَبِیہہِ مُصطَفیٰ

پی کے پلا کے مَیکَشو! ہم کو بچی کھچی ہی دو

ہاتھ سے چار یار کے ہم کو ملیں گے چار جام

ایک نگاہِ ناز پر سیکڑوں جامِ مَے نِثار

وَسْطِ مُسَبِّحَہ پہ سر رکھئے انگوٹھے کا اگر

ہاتھ کو کان پر رکھو پا باادب سمیٹ لو

نامِ خدا ہے ہاتھ میں ، نامِ نبی ہے ذات میں

نامِ حبیب کی ادا جاگتے سوتے ہو ادا

نامِ خدا مُرَقَّعہ ، نامِ خدا رُخِ حبیب

وحشی ہے ایک دل مِرا زُلفِ سیاہ فام کا

تَلْووں سے اُن کے چار چاند لگ گئے مِہرو ماہ کو

گاہ وہ آفتاب ہیں گاہ وہ ماہتاب ہیں

بازیٔ زِیسْت مات ہے مَوت کو بھی مَمات ہے

اب تو مدینے لے بلا گنبدِ سبز دے دکھا

— Muhammad Hamid Raza Khan\