آپؐ کی بات کیا کہ ہیں دونوں جہاں کے بادشاہ
آپؐ کی ذات پاک سے دونوں جہاں میں روشنی
پستہ قدوں کا رخ ہوا گنبدِ سبز کی طرف
کرنے ہیں کیسے ح ہمیں ہیں جو ہمارے مسئلے
ہم کہ ہیں بے بساط لوگ ہم کیا ہماری شان کیا
گاؤں بھی آپؐ کے تمام، شہر بھی آپؐ کے تمام
رہتی ہے ساری کائنات آپؐ ہی کے حصار میں
کس کو پکارتے کہ ہے جاۓ پناہ کوئی اور؟
دشتِ دل حنیف پر چھائی ہوئی ہے تیرگی
— Muhammad Haneef\
