آۓ محمد ﷺ پیارے آج خوشیاں مناؤ
ابرِ رحمت ہرسُو چھاۓپیارے محمدﷺتشریف لاۓ
نور کا پیکر ساقیء کوثر نوح کا ہمدم خضر کا رہبر
سب سے برتر سب سے بالا آیا آیاکملی والا
گل بلبل شمع پروانہ ہر کوئی اس کا دیوانہ
آقا لاج نبھانے والا بگڑے کام بنانے والا
بارہ ربیع الاول آئی کہنے لگی یہ حلیمہ دائی
مہکی چمن میں ڈالی ڈالی ہوگئی ہر جانب ہریالی
آیا عبداللہ کا پیارا آمنہ بی کی آنکھوں کا تارا
حورو ملائک دیتے ہیں سلامی کہہ دےسب سےتو اے جامی
— Unknown
